چمپئن ٹرافی: میچ بارش سے متاثر، آسٹریلیا سیمی فائنل میں

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا 10واں میچ بارش سے متاثر ہوگیا، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔گروپ بی میں یہ دوسرا میچ ہے، جو بارش سے متاثر ہوا، اس سے قبل 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو بھی بارش کے باعث ایک، ایک پوائنٹ ملا تھا. آسٹریلیا میچ کے نتیجے کے بعد گروپ ’بی‘ سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، افغانستان کے 3 میچز کے بعد 3 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے 2 میچز کے بعد 3 پوائنٹس ہیں۔افغانستان کو ایونٹ میں اپنے آگے کے سفر کےلیے جنوبی افریقا کی شکست سے امید لگانی ہوگی۔افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔بارش کی مداخلت سے قبل 274 رنز کے ہدف کے تعاققب میں آسٹریلیا نے 12 اعشاریہ 5 اوورز میں 1 وکٹ پر 109 رنز بنالیے تھے۔آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو شاٹ ہیں، جو 20 رنز بناکر عظمت اللّٰہ عمر زئی کا شکار بن گئے۔دوسری وکٹ پر ٹریوس ہیڈ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 65 رنز کی شراکت بنالی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے بالترتیب 59 اور 19 رنز بنائے ہیں۔آج کے میچ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی نے آل راؤنڈ پرفارمنس دی ہے، انہوں نے 67 رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ آسٹریلیا کی وکٹ بھی گرائی۔افغانستان کی طرف سے صدیق اللّٰہ نے 85، گزشتہ میچ کے سنچری میکر ابراہیم زادران 22، حشمت اللّٰہ شاہدی 20، راشد خان 19، رحمت شاہ 12 بناکر پویلین لوٹے دیگر کوئی کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔آسٹریلیا کے بین ڈور شوئس نے 3، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2 جبکہ میکسویل اور ایلیس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔بعدازاں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے

One comment

  1. Hi there, I discovered your blog by way of Google at the same time as looking for a comparable matter, your website came up, it appears great. I have bookmarked it in my google bookmarks.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar