موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Share

موٹروے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کی جانب سے مزید بتایا ہے کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar