چمپئن ٹرافی 2025 :بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Share

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ کی بدولت 42 اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری تھی، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔روہت شرما نے 15 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا. دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئےپاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کروایا۔پاکستانی اوپنرز نے ذمے داری اور محتاط طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 6 اوورز میں ٹیم کا اسکور 26 رنز تک پہنچایا۔بابر اعظم 26 گیندوں پر 23 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے. ایک موقع پر بابر اعظم نے شاندار کور ڈرائیوز لگانا شروع کیں تو بھارتی کھلاڑیوں میں پریشانی کے آثار نظر آنے لگے لیکن اسی دوران پاکستان کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں41 رنز پر جبکہ دوسری وکٹ 47 رنز پر گر گئی۔جس کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے 104 رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان محمد رضوان تھے جو 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئےان کی وکٹ کے فوراً بعد ہی پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پہلے سعود شکیل کا کیچ ڈراپ ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ بھی 76 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان کو چوتھا نقصان 159 کے مجموعے پر سعود شکیل کی صورت میں اٹھانا پڑا۔پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی طیب طاہر تھے، وہ 165 کے اسکور پر 6 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 200 کے مجموعے پر پاکستان کے چھٹے کھلاڑی سلمان آغا 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اسی اسکور پر شاہین آفریدی بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئےوکٹ کی ایک جانب موجود خوشدل شاہ نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، انکے ساتھ پہلے نسیم شاہ نے 14 رنز بنا کر ساتھ دیا پھر حارث رؤف نے 8 رنز کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جنہوں نے 39 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، ہاردیک پانڈیا نے 2 جبکہ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور ویندرا جاڈیجا نے ایک ایک وکٹ لیاور اس سے قبل دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں، آئی سی سی ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، پِچ آج سلو ہوسکتی ہے، شام میں اوس پڑنے کا امکان کم ہے۔بعدازاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، آج کی پِچ بھی پچھلے میچ ہی جیسی ہے۔روہت شرما نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، آج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔

پاکستان ٹیم

بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اترے ہیں۔

بھارتی ٹیم

آج کے میچ کے لیے روہت شرما، شُبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، حرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو ٹیم کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہوگا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar