
قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا آغاز، وزیراعظم شہباز شریف نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیئرمین پی سی بی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔اپ گریڈیشن کے بعد قذافی سٹیڈیم میں 32ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گئی ہے کل قذافی سٹیڈیم میں ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے ، قذافی سٹیدیم کی تعمیر نو بہت شاندار طریقے سے ہوئی ، سب نے ایک ٹیم کے طور پر ریکارڑ 117دنوں میں مںصوبہ مکمل کرکے ناممکن کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی عادت ہے کہ وہ اچھے کام کرتے ہیں ان کو لندن کی سیر کراتے ہیں ، سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 2500 افراد نے کام کیا انہیں بھی لندن کی سیر کرائیں گے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم کی جیت کی منتظر ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کریں گے، ہم اس دن کا بھی انتظار کررہے ہیں جب قومی ٹیم بھارت کو شکست دے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سے بہت سے امیدیں ہیں ، یہ ٹرافی اللہ تعالیٰ پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، آخرمیں انہوں نے محسن نقوی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے اقدامات سے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ تھا چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کو مکمل کریں گے،بہت سے مزدور ایسے تھے جو 3،3 ماہ سے گھر نہیں گئے۔سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کئی بار اس قذافی سٹیڈیم میں کھیل چکا ہوں ، قومی کھلاڑی ہمارے سر کے تاج ہیں، ٹیم ہار جائے تو ایسے کمنٹس دیتے ہیں تو غلط ہے۔