خاتون سے زیادتی کا جرم ثابت، مجرم کو تاحیات قید کی سزا

Share

راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنادی گئی۔عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانےکی سزا بھی سنائی۔ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال 24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا. سی پی او کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے۔واضح رہے کہ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی کزن کے گھر رہنے آیا تھا جہاں اس نے خاتون کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بلیک میل کرتا رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar