بشری بی بی کو 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم

Share

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar