شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹس منسوخ

Share

وزارتِ داخلہ نے سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے سلسلے میں دونوں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar