قومی سلامتی کےاداروں کےخلاف من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانےوالے ملزم کامقدمہ خارج

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ادارے کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر شہری کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔اپریل میں حکومت تبدیلی کے بعد ادارے کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کا مقصد اظہار رائے پر غیر قانونی سینسرشپ لگانا تھا، کسی بھی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ کرنے سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوتا، ٹوئٹ کرنے والے کے اپنے الفاظ میں جب تک کچھ غلط نہ ہو جرم نہیںعدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے یہ کیس درج کر کے ریاست کا مذاق ہی بنایا ہے، صارف نے گاڑی اور ماورائے قانون جبری گمشدگیوں کی بات کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹ میں ایک مخصوص ٹرینڈ سے متعلق کہا گیا، اس میں لکھنے پر ادارے ماورائے قانون کارروائی کر سکتے ہیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کا ایسا ٹوئٹ پر کرمنل کیس بنا کر عوام کے ذہن میں ایسے شبہات کو تقویت دینا المیہ ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *