عمران خان 16 چینلز دیکھتے، 2 اخبارات پڑھتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا انکشاف

Share

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے اسلام آباد ہائیکورٹ انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 16 ٹی وی چینلز دیکھتے اور 2ا خبارات پڑھتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں اور انہیں 2 اخبارات بھی دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات بانی پی ٹی آئی کودی جا رہی ہیں، ہفتے میں 2 ملاقات کی اجازت ہے، ہم 3، 4 کروا دیتے ہیں. سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے مزید کہا کہ پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا، سزا ہونے کے بعد بھی ملاقات کروادیں گے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے بھی مسائل ہیں، یہ بہت سے لوگ ہیں اور ملنے والا ایک ہے، میں اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بچوں سے فون کال پر بات کروانے کی بھی درخواست ہے۔اس پرسپرنٹنڈنٹ جیل کہا کہ جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں، 8 ہزار قیدی ہیں، اجازت دی تو دیگر قیدی عدالت میں چیلنج کردیں گے۔عدالت نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar