واجبات کی عدم ادائیگی: غیرملکی کھلاڑیوں کا بی پی ایل میچ کا بائیکاٹ

Share

بنگلا دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کھیلنے سے انکار کیا، بی پی ایل کے رواں سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا دوسری مرتبہ تنازع ہوا ہے۔واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم شامل ہیں، ان کے علاوہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل شامل بھی میچ کا بائیکاٹ کرنے والوں کا حصہ ہیں۔دربار راجشاہی نے گزشتہ روز رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقامی بیٹرز کے ساتھ کھیلا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر تمام مقامی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …