چمپئن ٹرافی 2025 کے انعقاد سے قبل لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات شروع

Share

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریاں شروع کردیں۔پولیس حکام کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لیے 12 ہزار 564 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی فضافی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہوگی، تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا، پولیس حکام کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی کو حتمی شکل جلد دی جائے گی۔ سیف سٹی کے کیمروں سے تمام روٹس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 17 فروری سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز شروع ہوں گے۔لاہور میں گروپ میچز 22، 26 اور 28 فروری جبکہ راولپنڈی میں میچز 24، 25 اور 27 فروری کو ہوں گے

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …