
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ شاہی قلعہ میں جاری ہے۔پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کر رہی ہیں، پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں پک ہونے والے کھلاڑی
پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں قومی فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کو پک کیا۔لاہور قلدرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کا انتخاب کر لیا، پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، پشاور زلمی نے پلاٹینم میں ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لیا ہے۔اس کے علاوہ پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو بھی پک کیا ہے جبکہ فہیم اشرف بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیارے ہو گئے ہیں۔ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل کو پک کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ میں ڈائمنڈ کیٹیگری کی پک میں پشاور زلمی نے قومی فاسٹ باؤلر محمد علی اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر کاربن بوش کو لیا ہے۔لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ پک میں سری لنکن بلے باز کوشال پریرا، کراچی کنگز نے قومی آل راؤنڈر خوشدل شاہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو پک کیا ہے۔