
پی ٹی آئی چیئرمین چیئرمین عمران خان نے بطور گورنر اعتماد پر پورا اترنے والے عمر سرفراز چیمہ کو کو مشیر داخلہ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔
پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق تو سیاسی جوڑ توڑ کاسلسلہ جاری تھا ہی اب صوبے میں ایک ہی ہفتہ کے دوران دو صوبائی وزیر مستعفی ہوچکے ہیں۔پہلے صوبائی وزیر معدنیات لطیف نذر گجر اور اب وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو وزیر داخلہ بنانے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں اور اب ان کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اگرچہ دونوں رہنماؤں نے اپنے مستعفی ہونے کو ذاتی مصروفیات قرار دیا ہے عمران خان لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں اہم وزیر داخلہ سے استعفے لیے جانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جلد ہی وزیر داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا کیوں کہ وزیراعلی پنجاب نے ہاشم ڈوگر کا استعفی بھی منظور کر لیا ہے ۔