پولیس اہلکاروں کے لئے سردی سے بچاؤ کیلئے غیر معیاری جیکٹس خریدے جائے کا انکشاف

Share

پنجاب پولیس اہلکاروں کے لئے سردی سے بچاؤ کیلئے غیر معیاری جیکٹس خریدے جائے کا انکشاف ہوا ہے، جیکٹس فراہم کرنے والی کمپنی سے 8 کروڑ سے زائد کی ریکوری نہیں کی گئی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاس کی تفصیلات کے مطابق 2021-22 میں 22 ہزار سے زائد جیکٹس کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، آئی جی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے جیکٹس کو غیر معیاری ہونے پر مسترد کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے 8 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی سفارش کی تھی، پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے ذمہ دار افسران سے جواب طلب کر لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar