سال نو کے آغا پر حکومت نے پٹرول مہنگا کر دیا

Share

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔واضح رہے کہ 15 دسمبر کوحکومت کی جانب سے پٹرول قیمت برقرار جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar