وادی نیلم میں کار دریائے نیلم میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

Share

دریائے نیلم میں کار بے قابو ہو کر گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا صندوق کے مقام پر کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی صندوق کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar