پی ٹی آئی دور حکومت میں گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کی رپورٹ سامنے آگئی

Share

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آگئی۔پی پی اے سی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے 310 گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدی گئیں، گاڑیاں منظوری کے بغیر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی. پی پی اے سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar