محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل

Share

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل کر دی۔ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر دیں۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے حکومت کب ہٹے گی, انہوں نے کہا کہ بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی بات نہیں، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑے گی۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت 4 ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کی دعوت پر کُرم اور پی ٹی آئی شہداء کی دعا کے لیے پشاور جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar