ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی کوچز کے ساتھ معاملات مزید خراب، جیسن گلیسپی نے گیری کرسٹن کی طرح وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ساؤتھ افریقہ جانے سے انکار کر دیا ہے، جیسن گلیسپی کے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات پہلے ہی خراب تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے ساتھ راہیں جدا کر لیں ہیں، پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔یاد رہے کہ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے اور ان کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری کی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar