
عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر گولیوں کی تعداد پر ایک الگ بحث شروع ہو گئی۔بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو چار گولیاں لگیں جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق ان کی ٹانگوں پر دو گولیاں لگیں۔عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نے بھی اب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہیں گولیاں نہیں بلکہ ان کی ٹانگ میں گولیوں کےچار ٹکڑے لگے ہیں 3نومبر کو وزیر آباد میں ایک سیاسی جلسے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد خود عمران خان اور ان کی پارٹی کےاراکین کی طرف سے آنے والے مختلف بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سوال کرنے لگےکہ عمران خان کیسے زخمی ہوئے