صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے شہید کیپٹن زوہیب الدین اور شہید سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی رہے گی

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …