ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ کی سربراہی : اعظم تارڑ آؤٹ، ایاز صادق اِن

Share

مسلم لیگ نواز کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ کردیا گیا۔ وفاقی وزیر ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کم کنوینئر مقرر کردیا گیا ہے، کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے دی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ اعظم تارڑ کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی فارغ کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar