پاکستان کا فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ، لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم

Share

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں حال میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ماسکو کے دورے پر ہیں جبکہ بیلاروس کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ متعدد معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے

Check Also

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

Share رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات …