برازیل کا ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Share

برازیل کا نوجوان ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جوز میٹیوس جِم میں ورزش کے دوران گرے اور دوبارہ اٹھ نہ سکے، انہیں موقع پر بچانے کے لیے کوششیں بھی کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کر رہے تھے اور اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز میٹیوس فٹنس انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور وہ باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے تھے۔جوز میٹیوس کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق کوئی مسائل نہیں تھے، وہ ایک وکیل اور ماہرِ غذائیت بھی تھے

Check Also

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Share ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے آبنائے …