پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ، رنگ روڈ لاہور کو دو دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

Share

لاہور انتظامیہ نے رنگ روڈ لاہور کو احتجاج کے پیش نظر 2 دن کےلیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رنگ روڈ لاہور 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔ ایس پی سیکیورٹی کے مطابق رنگ روڈ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے، یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا۔کابینہ کمیٹی کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …