یرغمالیوں کی حالت نازک، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں: اسرائیلی جنرل

Share

اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیفس نے وزیرِ اعظم نتین یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا ہے کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں موسمِ سرما میں یرغمالیوں کی زندگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے قیصریہ قصبے کی رہائش گاہ پر فلیش بموں سے حملے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …