سانحہ 9 مئی مقدمات: جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنان کو بیگناہ قرار دے دیا

Share

سانحہ 9مئی مقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 39 کارکنان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں کی۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا ، بے گناہ قرار دیئے جانے والوں میں محمد رفیق ، محمد آصف، محمد زوہیب، محمد حمزہ، شاہد حسین، شہروز خان، شاہد علی، شاہد بشیر، شاہ خالد، محمد توقیر، فرحان علی،معظم علی، محمد خالد، غلام مرتضی، محمد آصف علی اور فیصل افتخار شامل ہیں۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وکلاء صفائی نے بے گناہ ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar