افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Share

افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے محمد نبی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔نصیب خان کے مطانق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2009ء میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2019ء میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ میں زمبابوے کو عبرت ناک شکست، ویسٹ انڈیز 107 رنز سے فاتح

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے …