
امریکا کا نیا صدر کون ہوگا، سپر پاور کی باگ ڈور کس کے ہاتھ ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، فیصلے کا دن آگیا۔سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چند گھنٹوں بعد شروع ہوگی۔سات کروڑ نواسی لاکھ افراد 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈال چکے، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے۔کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔7 سوئنگ اسٹیٹس کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کُن ہوں گی۔ ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز کو بھی منتخب کریں گے۔سب سے پہلے پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے ریاست Vermont میں ہوگا۔6 مختلف ٹائم زون کے باعث پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے معرکہ آج ہوگا، اگر ڈونلڈ ٹرمپ فتح حاصل کرتے ہیں تو وہ امریکا کے دوسرے صدر ہوں گے، جس نے شکست کھا کر دوبارہ غیر متواتر مدت میں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔امریکی ریاست پنسلوینیا سے ڈیموکریٹ ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں۔علاوہ ازیں کانگریس کے لیے واحد امیدوار ایرن بشیر کا پنسلوینیا میں مقابلہ ہوگا۔امریکا میں صدارتی انتخابات کے حتمی دن پر انتخابی مہم بھرپور جوش و خروش سے جاری رہی، امریکا کے عام انتخابات میں کئی امریکن پاکستانی بھی قسمت آزما رہے ہیں۔ڈیموکریٹ ٹکٹ پر ٹیکساس سے سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کی پوزیشن مضبوط ہے۔مشی گن سے عائشہ فاروقی جبکہ نیویارک سے ری پبلکن ٹکٹ پر عامر سلطان امیدوار ہیں