سینئر بیورو کریٹ کو پی سی بی میں چیف آپریٹنگ آفیسر لگانے کا فیصلہ

Share

سینئر بیورو کریٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کا سی او او لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ متعلقہ سینئر بیورو کریٹ کئی ہفتوں سے پی سی بی میٹنگ میں بیٹھ رہے ہیں اور وہ اگلے ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اگلے چند دن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے سی او او اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں، نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں سٹاف افسر تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کا تبادلہ پی ایس ایل میں کرکے نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان لیں گے۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …