پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے تاہم ثانیہ نشتر کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ نشتر 2021ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …