نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع

Share

نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس میں وزیر توانائی اویس لغاری کے علاوہ آرمی آفیشلز اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، اقدامات سے بجلی کی قیمت اور حکومتی اخراجات کم ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی وجہ سے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی بعض آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے ہیں، حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …