پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کردیا

Share

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔قومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ میں شان ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، میچل سٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس سٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں لہٰذا انھیں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar