پی ٹی آئی احتجاج :15اکتوبر کی کال پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

Share

تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے معاملے پر پولیس کی جانب سے ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپوں میں 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ ایس اسی او کانفرنس کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar