انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان

Share

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے، جس کے لیے کامران غلام اور امام الحق کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث نعمان علی کو طلب کیا جا سکتا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا ہے۔

Check Also

ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، محسن نقوی

Share پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم …