مونال ریسٹورنٹ گرانے کا معاملہ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والا سینئر سول جج معطل

Share

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والے سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا۔اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللّٰہ کو او ایس ڈی بنا کر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا، سینئر سول جج انعام اللّٰہ کے انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللّٰہ کو ہائیکورٹ بھی طلب کیا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …