ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانےپرعمران خان کے کاروائی کاامکان

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے. الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی صرف چارسدہ سے اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔انتخابی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے۔10 دن تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر آراوزعمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے اور عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔انتخابی قوانین کے مطابق انتخابات کے بعد 3 دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانا لازمی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر ماضی میں امیدوار نااہل ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے ہارے ہوئے امیدوار کو بھی آئندہ انتخابات لڑنے سےروک دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نا اہل بھی قراردیاجاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar