وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

Share

ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم شہبازشریف نے وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا، ملتان اور راولپنڈی میں تینوں ٹیسٹ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی ملے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے وزارت داخلہ کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور وی وی آئی پی سکیورٹی و پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar