روسی صدر پیوٹن کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی طرز پرقتل کرنے کی امریکی دھمکی

Share

امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیرجان بولٹن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو “قتل” کر سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام “پوتین کے خودکشی نوٹ پر دستخط کرنے” کے مترادف ہوگا۔انہوں نے برطانوی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہمیں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر پوتین ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کے استعمال کا حکم دیتے ہیں تو وہ اپنے خودکشی نوٹ پر دستخط کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ سخت حالات کے دباؤ میں ہے تو اسے روکنے کے لیے یہی کچھ کرنا پڑے گا۔”

بولٹن نے مزید کہا کہ “آپ ایران میں قاسم سلیمانی سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا ہوا؟ جب ہم نے فیصلہ کیا کہ کوئی امریکا کے لیے خطرہ ہے۔” سلیمانی 2020 میں بغداد میں امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar