چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی

Share

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی انسپکشن ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئی۔آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔انسپکشن ٹیم آخری مرحلے میں لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔اس سے قبل انسپکشن ٹیم کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے چکی ہے, انسپکشن ٹیم نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم کو تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی گراؤنڈ میں پریکٹس کی سہولتوں کا جائزہ کیا

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …