لاہور کی پولیس افسر انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ

Share

لاہور کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کے تبادلے کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیںاس سےقبل ان کا تبادلہ کرکے ریلیو بھی کردیا گیا تھا، ان کی جگہ محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کےمطابق انوش مسعود نے 9 مئی کے ملزمان سے تفتیش کرکے چالان جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور میں پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر ایک گروپ ان کی مخالفت کر رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar