رحیم یار خان میں بیٹے کے ناک، ہونٹ کٹتے دیکھ کر باپ صدمے سے چل بسا

Share

رحیم یار خان میں بیٹے پر تشدد ہوتا دیکھ کر متاثرہ شخص کا باپ صدمے سے چل بسا۔پسند کی شادی کرنے پر دولہے کے 45 سالہ کزن کو دلہن کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور تیز دھار آلے سے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے تھے۔پولیس کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ شیدانی کے علاقے جند والی سڑک پر پیش آیا جہاں سرِعام ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ماہ قبل متاثرہ شخص کے کزن نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے بھائیوں نے بدلہ لینے کے لیے لڑکے کے 45 سالہ رشتے دار پر تشدد کیا۔بعد ازاں زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar