اسلام آباد جلسہ کے معاہدے کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت ،شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما گرفتار

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت اور سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کی جبکہ شعیب شاہین کو انکے دفتر سے کیا گیا ہے، شیر افضل مروت گاڑی سے نہیں اترے اور وارنٹ گرفتاری مانگے۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو نئے قانون کے تحت قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی اور پولیس سے تصادم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔دوسری جانب علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے، پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر ہوں، میں نے کونسی دہشتگردی کی ہے؟ ڈیڑھ لاکھ ووٹ لے کر ادھر آئی ہوں۔انکا کہنا تھا کہ جلسے کا این او سی بھی تھا، پھر بھی مقدمہ کردیا گیا۔ میرے خلاف 47 کیسز ہیں، مجھے بتایا کہ جائے میرا جرم کیاذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب، زرتاج گل، اعظم سواتی، نعیم حیدر پنجوتھا کو گرفتار کیا جائے گا۔اسی طرح عامر مغل، حماد اظہر، خالد خورشید اور کنول شوذب کو بھی گرفتار کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar