نیاتوشہ خانہ کیس: عمران خان اوربشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

Share

توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے شہروز گیلانی ، سہیل عارف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر احتساب عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar