روس نےکریمیا پُل حملے کا ماسٹر مائنڈ یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کو قرار دے دیا

Share

روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا کہ “کریمیا کو ملانے والے پُل پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ساز یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کا سربراہ کریل بڈانوف ہے۔روسی سکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کریمیا کے پل پر دہشت گردانہ حملے کے منصوبہ ساز یوکرین کی وزارت دفاع کے سینٹرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے عناصر، اس کا سربراہ کیرل بوڈانوف اور دوسرے ایجنٹ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک 5 روسی شہری اور یوکرین اور آرمینیا کے 3 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو اس جرم کی تیاری میں ملوث تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔روسی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کریمیا برج بم دھماکے میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انٹرفیکس خبر رساں ایجنسی نے ایک روسی سکیورٹی ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریمیا پل پر بم حملے کے الزام میں 5 روسی اور یوکرین اور آرمینیا کے 3 شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔انٹیلی جنس نے اشارہ کیا کہ دھماکہ خیز مواد “پلاسٹک ریپنگ رولز” میں چھپایا گیا تھا جو اگست میں یوکرین میں اوڈیسا کی بندرگاہ سے بھیجے گئے تھے۔ روس میں داخل ہونے سے پہلےیہ مواد بلغاریہ، جارجیا اور آرمینیا کے راستے منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar