
بنگلہ دیش میں قتل کا مقدمہ، شکیب الحسن وطن واپسی کی بجائے دبئی جا پہنچےایئر پورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شکیب الحسن نے کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا تھا اور وہ رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا فلائٹ ای کے 607 سے دبئی چلے گئےذرائع کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شکیب الحسن کو دورۂ پاکستان سے نکال کر تحقیقات کے لیے بلانے کے بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا