روس کیخلاف ایف 16 طیاروں کا استعمال شروع کردیا: یوکرینی صدر کا انکشاف

Share

یوکرینی صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین فضائیہ نے روس کے خلاف کارروائیوں میں ایف 16 جنگی طیاروں کا بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر امریکہ اور یورپ کی توجہ زیادہ اسرائیل کی مدد کی طرف مائل رہی ہے اس لئے اس دوران یوکرین متاثر ہوا لیکن واشنگٹن میں نیٹو کانفرنس کے بعد یوکرین کے لئے بھی بہتری لائی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جسے بروئے کار لایا گیا ہے، ان طیاروں کی یوکرین آمد کے بارے میں انہوں نے رواں سال کے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا، تاہم طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔یوکرینی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہماری طرف سے ایف سولہ طیاروں کا استعمال ڈرون طیارے اور میزائل گرانے کے لئے کیا گیا ہے لیکن ابھی یوکرین کو یہ طیارے مزید درکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar