شاہین اور انشا آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی ولادت

Share

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد دی جارہی ہے۔یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھےشاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Check Also

ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، محسن نقوی

Share پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم …