پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو بلانے کا فیصلہ

Share

وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست اور سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کیا ہے۔آصف زرداری کی جانب سے طلب کیا جانے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے ہوگا، جبکہ سینیٹ کا اجلاس27 اگست بروز منگل شام 5 بجے ہوگا۔صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت طلب کیے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar