
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کو پیغام رسانی کا الزام ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق 22 جون 2024 کو پنجاب حکومت نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) کا تبادلہ کیا جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) کو اضافی چارج دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (گریڈ 17) محمد اکرم کو انسپکٹریٹ آف جیل خانہ جات پنجاب لاہور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔